اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر بقیق میں تیل کے کنوؤں اور پراسسنگ پلانٹ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں شدید مالی نقصان ہوا ہے۔
سعودی شہر بقیق میں بڑی آئل فیلڈ اور ارامکو کمپنی کے پلانٹ پر ڈرون حملے ہوئے جس کے نتیجے میں وہاں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کافی مالی نقصان پہنچا۔
امدادی اداروں اور آگ بجھانے والے اہلکاروں نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ نے ڈرون حملوں کی تصدیق کی ہے تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ کتنا جانی و مالی نقصان ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169